سعودی ماہرین نے متبادل توانائی کے طور پر بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا، اس ایجاد کے ذریعے سڑکوں کے نیچے خصوصی ڈیوائسز نصب کر کے ان میں بجلی اسٹور کی جا سکے گی۔
سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی سے منسلک ماہرین نے بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے جس کے تحت پیدل چلنے سے کئی میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔
اس ایجاد کے ذریعے سڑکوں کے نیچے خصوصی ڈیوائسز نصب کر کے ان میں بجلی اسٹور کی جا سکے گی، ذخیرہ کی جانے والی بجلی کی مقدار اتنی ہوگی کہ اس سے حرم شریف کی تمام لائٹیں روشن ہوسکیں گی۔
اس ایجاد کو الیکٹرک جنریشن ٹیکنالوجی امریکا میں رجسٹر کروا لیا گیا ہے۔









