سعوی عرب: کورونا ویکسین کیلئے شہریوں کی رجسٹریشن شروع

162

سعوی عرب میں کورونا ویکسین کے لیے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل (آج) سے تمام سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ویکسین کے حصول کے لیے رجسٹریشن شروع کرسکتے ہیں۔

کورونا ویکسین کے حصول کے لیے اس وقت رجسٹریشن ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر کورونا ویکسین شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے بالکل مفت ہوگی۔

ویکسین شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تین مراحل میں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں