شادی پر 75 فٹ لمبا عروسی جوڑا پہننے سے گردن کے پٹھے اکڑ گئے تھے، پریانکا

241

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے اپنے گردن کے پٹھے چڑھنے (پٹھو میں اینٹھن) کے واقعے کے حوالے سے بتایا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی بین الاقوامی طور پر مشہور سنگر نک جونس سے 2018 میں امید بھون پیلس جودھپور میں شادی ہوئی تھی۔

اس موقع پر ہونے والی تقریب میں انھوں نے 75 فٹ لمبا عروسی جوڑا پہنا تھا تقریب کے بعد اس بھاری بھرکم لباس کے سبب انکی گردن کے پٹھے اکڑنے سے انھیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

کائل اینڈ جیکی او شو میں گفتگو کے دوران سابق مس ورلڈ برائے 2000 نے مزید بتایا کہ وہ اب تک اپنی شادی کی شام زیب تین کیے جانے والے لباس سے ہونے والے درد اور پٹھو میں اینٹھن کو محسوس کرتی ہیں۔

امریکی ڈرامہ وائٹ اسٹار میں اداکاری کرنے والی پریانکا نے تسلیم کیا کہ وہ عروسی لباس پہننے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہشمند تھیں جوکہ ایک خاتون نے پندرہ فٹبال گراؤنڈ کے برابر کا گاؤن پہن کر قائم کررکھا تھا۔

لیکن جب میں نے پچھتر فٹ لمبا لباس جوکہ میرے بالوں سے جڑا ہوا تھا وہ پہن کر پٹھوں کے اینٹھن کی تکلیف میں مبتلا ہوئی تو مجھے اندازہ ہوا کہ مذکورہ بالا خاتون کس قدر مشکل سے گزریں ہونگی، جس کے بعد میں نے اس خاتون سے رابطہ کرکے مقابلے سے اپنی دستبرداری کا بتایا اور کہا کہ میں اس مقابلے میں آنے کی کوشش بھی نہیں کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں