پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی کےسفر کے اختتام میں میرا قدم آپ سے پہلے اُٹھے۔‘
اداکارہ صبا فیصل نے تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ سیلفی لیتی دکھائی دے رہی ہیں۔
صبا فیصل نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی کا زیادہ سفر ہم نے ایک ساتھ گزارلیا باقی جو بچا ہے اُس میں دعا ہے کہ اس سفر کے اختتام میں میرا قدم آپ سے پہلے اُٹھے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’یہ میری آپ کے ساتھ سب سے بہترین سیلفی ہے، آپ کا میرا خیال رکھنا اور مجھ سے بے حد محبت کرنا میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔‘
صبا فیصل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ تقریباً 7 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں اور اس پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے انسٹاگرام پر ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
صبا فیصل پاکستان کی پہلی سینئر اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔









