عاطف اسلم کا مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام

156

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم فوربز میگزین ایشیا 2021 کا حصہ بننے پر خوش ہیں انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر فوربز میگزین میں نام شامل ہونے کے بعد مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا۔

عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے کہا کہ دنیا بھر میں میرے میوزک کی پہچان کے پیچھے آپ لوگوں کی پسندیدگی اور پیار شامل ہے۔

گلوکار نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی آپ لوگوں سے پیار ہے۔

فوربز میگزین نے عاطف اسلم کے بارے میں لکھا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اسماء الحسنیٰ اللہ تعالی کے 99 نام اپنی خوب صورت آواز میں پڑھ کر حمد ریکارڈ کی ، جسے یوٹیوب پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔

فوربز میگزین نے لکھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال اور لاک ڈاؤن کے دوران عاطف اسلم نے اپنی حمد کے ذریعے لوگوں کو مایوسی سے نکالنے اور انہیں امید دلانے کی ایک کوشش کی تھی، جس کے بعد ان کے فیس بک پیج پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں