کورونا وائرس سے متاثرہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت میں بہتر آنے لگی، انہوں نے لان میں واک بھی کی۔
صحتیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے اپنی صحت کی نہیں صوبے کے عوام کی زیادہ فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے باوجود کوئی بھی سرکاری کام زیرِ التوا نہیں رکھا گیا، گھر سے سرکاری امور باقاعدگی کے ساتھ انجام دے رہا ہوں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ طبی ٹیسٹ، علاج اور پرہیز کا سلسلہ جاری ہے، صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت بہتر ہونے پر نئے جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کروں گا، سب کو مشورہ دوں گا کہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب جو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہوں نے لان میں واک بھی کی ہے۔









