عدالتی فیصلے کے مطابق ریچھوں کی منتقلی کا فیصلہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

126

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ریچھوں کی منتقلی کا فیصلہ کریں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس عدالت نے سب کچھ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ پر چھوڑا تھا، بورڈ نے فیصلہ لیا اور اس عدالت کو بتایا اسکے بعد کیا ہوا کسی کو معلوم نہیں۔جمعہ کو چڑیا گھر سے دو ریچھوں کی عدم منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ عدالتی سرپرستی سے مائنڈ سیٹ تبدیل ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ بورڈ نے پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور عدالت کو بتایا ہی نہیں ۔عدالت نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف بورڈ کے پاس اختیارات کے دوران بھی ریچھ تکلیف دہ حالت میں رہے، اس عدالت کو وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ پر مکمل اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں