عمان نے 29 دسمبر سے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے قبل کیا جانے والا کووڈ کا منفی ٹیسٹ ضروری ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے کی صورت میں کیا جائے گا۔
عمان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے پچھلے ہفتے ہی اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔
کووڈ 19 سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا تھا۔









