عمران خان نے جھوٹ بولنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، پلوشہ خان

101

پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جھوٹ بولنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

ایک بیان میں پلوشہ خان نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ کیا عامر کیانی نے ادویات مہنگی کرکے کرپشن نہیں کی؟ کیا انہوں نے اس اقدام سے غریبوں کی خدمت کی؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین ہیں تو پھر وہ کیوں الیکشن کمیشن سے بھاگتے ہیں؟

پی پی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی بحران کرکے لوٹ مار کرنے والوں کے سرغنہ عمران خان ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی بحران پیدا کرکے پیسہ بنانے والے عمران خان کے وزیر ہیں، ایل این جی کی مہنگی خریداری بھی وزیراعظم کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ 7سال قبل ’فنی گالہ‘ویران مکان تھا جو اب ’مافیاز‘ کا مسکن بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں