عوام سے روزگار چھیننے والے سلیکٹڈ ٹولے کا انجام عبرتناک ہوگا، مولا بخش چانڈیو

102

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ لوگوں سے روزگار اور روٹی چھیننے والے سلیکٹڈ ٹولے کا انجام عبرتناک ہوگا، عوام کے ساتھ کچھ دنوں کیلئے دھوکہ تو کیا جا سکتا ہے ہمیشہ کیلئے نہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر کھڑی کی گئی دھوکے کی دیوار گرنے والی ہے، عمران خان کا دور ختم ہو چکا ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں، سلیکٹڈ کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پہلے کہتے تھے سکون قبر میں ملے گا حکومت سے کوئی امید نہ رکھیں، اب کٹھ پتلی وزیراعظم نے فرمایا ہے کہ بےروزگاری سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو وہ کیا کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں