پیرس (خبرایجنسیاں)فرانس اور اسپین میں نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،حکام کاکہناہےکہ پانچوں متاثرین برطانیہ سے آئے، زیادہ بیمار ہیں نہ ہی کوئی خطرے کی بات ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی محکمہ صحت کے وزیر اولیور ورن نے بتایا کہ نئی قسم کے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص برطانیہ کا سفر کر کے فرانس آیا تھا، اولیور نے کہا کہ نئی قسم کے وائرس کا پہلا کیس مغربی فرانس کے شہر ٹوورز میں سامنے آیا ہے۔دوسری جانب اسپین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے 4 کیس سامنے آگئے، چاروں افراد حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے،ہسپانوی حکام کے مطابق چاروں افراد زیادہ بیمار نہیں اور بہت زیادہ خطرے کی بات نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے شبہے میں مزید تین افراد کا ٹیسٹ ہوا ہے جس کا نتیجہ اگلے ہفتے میں آئے گا۔
فر انس اور اسپین میں نئے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
173









