فلک شبیرکو کس کی ’لَو اسٹوری‘ پسند ہے؟

172

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اُن کی پسندیدہ لَو اسٹوری کونسی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کرنے والے گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوب جچ رہے ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

فلک شبیر نے اپنی پوسٹ میں سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہر محبت کی کہانی خوبصورت ہے لیکن اُن کی اور سارہ خان کی لَو اسٹوری اُن کی پسندیدہ ہے۔‘

فلک شبیر کی ان خوبصورت تصویروں پر اُن کے اور سارہ خان کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں۔

مداحوں کا سارہ خان اور فلک شبیر کے لیے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن پسندیدہ لَو اسٹوری بھی سارہ خان اور فلک شبیر کی ہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے تھے جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر نے سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ دیا اور ساتھ میں اُن کی فلٹر کے ساتھ ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے فلک شبیر کی اس ویڈیو پر خوب دعائیں دی گئیں جبکہ ایک انسٹا صارف کا ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس کرو یار، اتنی محبت، رلاؤگے کیا ۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں