لاہور کے علاقے کاہنا میں پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 8 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جا بحق لڑکا اپنے کزن کے ہمراہ گھر میں پستول سے کھیل رہا تھا ۔
پولیس حکام کے مطابق کھیل کے دوران ایک بچے سے گولی چل گئی، جس کے باعث 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
بچے کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔









