لتامنگیشکر نے 79 سال قبل گائے گئے اپنے گیت کی یاد تاذہ کردی

153

برِصغیر کی عظیم گلوکاراؤں میں سے ایک لتا منگیشکر نے اپنے پہلے گانے کی یاد ایک مرتبہ پھر تاذہ کردی۔

لتا منگیشکر کی سحر انگیز آواز کا جاود اس خطے پر آج سے نہیں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے سے قبل سے چل رہا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں 91 سالہ لتا نے بتایا کہ آج سے 79 سال قبل میں نے 1941 میں ریڈیو پر پہلی بار گایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت 2 نتیاگیت گائے تھے۔

لتا کا کہنا تھا کہ جب ان والد نے ان کے یہ گانے سنے تھے تو وہ بہت خوش ہوئے تھے، اور انھوں نے والدہ کو آکر بتایا کہ لتا کو آج ریڈیو پر سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی، اب مجھے کسی بات کی فکر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں