معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن پر وہ اپنے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین آج کل دارلحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں اور اپنی دوستوں کی شادیوں میں شرکت کرہی ہیں۔
ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
ماورہ حسین کی جانب سے اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جو کہ انہوں نے اپنی ایک دوست کی مہندی کی تقریب میں بنوائی ہیں۔
ماوہر حسین کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کی کُرتی اور مرون لہنگے میں نہایت حسین لگ رہی ہیں، اکثر و بیشتر سادہ نظر آ رنے والی ماورہ نے ان تصایر میں ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے جو کہ اُن پر خوب جچ رہی ہے۔
ماورہ حسین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ایک مداح کا کہنا ہے کہ ’ ماورہ حسین اس دنیا میں سب سے خوبصورت لڑکی ہیں۔‘









