ماہرہ آج کل کِسے سمجھنے کی کوشش کررہی ییں؟

160

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے موسم کے حوالے سے سوال کرلیا اور بتایا کہ وہ خود بھی موسم کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’موسم میں تمہیں سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں۔‘

ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں ماہرہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ کی طرف موسم کی کیا صورتحال ہے؟

اس سے قبل ماہرہ نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کے مہینے کے لحاظ سے ایک پیغام شیئر کیا جس کے کمنٹ سیکشن سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اپنی سالگرہ کا بےصبری سے انتظار ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکارعاطف اسلم ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں