پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر نئی خوبصورت تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
ماہرہ خان دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے سبب جانی جاتی ہیں۔
ماہرہ خان دنیا کے نامور برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بنتی رہتی ہیں جس کے سبب اُن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں۔
ماہرہ خان سے اور اُن کے نئے پروجیکٹس سے متعلق اُن کے مداح و فالوورز ہر وقت جاننا چاہتے ہیں، ماہرہ خان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو ٹریٹ دیتی نظر آتی ہیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے چند خوبصورت تصاویر اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جن ماہرہ خان نہایت حسین نظر آ رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔
سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ایک تصویر پر ماہرہ خان کا لکھا تھا کہ ’ آج پھر جینے کی تمنا ہے۔‘
ماہرہ خان کی ان تصاویر پر اب تک مداحوں اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس بھی آ چکے ہیں۔









