آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ شخص پیدا ہی نہیں ہوا جو اسد الدین اویسی کو خرید سکے۔
انھوں نے بدھ کو یہ بات مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں ممتا بینر جی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بی جے پی حیدر آباد کی ایک جماعت کو ساتھ ملانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے تاکہ مسلم ووٹ تقسیم ہوجائیں۔
ممتا بینرجی کا یہ بیان واضح طور پر اسد الدین اویسی کی جماعت کے بارے میں تھا، اسد الدین اویسی جوکہ لوک سبھا کے رکن ہیں انکا کہنا تھا کہ مسلمان ووٹرز ممتا بینر جی کی جاگیر نہیں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ممتا بینرجنی کا الزام بے بنیاد ہے انھیں ہم سے زیادہ اپنے گھر کی جانب توجہ دینا چاہیے، کیونکہ انکے اپنے بہت سے لوگ بی جے پی میں جارہے ہیں۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ ممتا بینر جی نے بہار ہمارے ووٹرز کی توہین کی ہے۔
یاد رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بہار اسمبلی کے الیکشن میں کافی اچھے نتائج دیئے تھے اور اعلان کیا تھا کہ وہ مغربی بنگال اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مغربی بنگال سے متصل بہار کے مسلم اکثریتی علاقے سیمان چل سے پانچ نشستیں جیتی تھیں۔









