افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی مشیر حمد اللّٰہ محیب کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ملک کے اندر ہونا چاہئے۔
افغان نیشنل سیکیورٹی مشیر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ افغان حکومت ملک کے اندر طالبان کی تجویز کردہ کسی بھی جگہ پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اندر مذاکرات ہونے سے افغانستان کی عوام کا امن عمل پر اعتماد بڑھے گا۔









