مریم نواز پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

124

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اصل میں پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں۔

مسرت جمشید نے کہا کہ مریم نواز ن لیگ کے بعد جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے کارکنان بھی جیالا اور پٹواری ہونے کے معاملے پر کنفیوژ ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سندھ کے دورے میں کوئی مرکزی رہنما مریم صفدر کے استقبال کے لئے نہیں آیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بنے ہوئے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عام انتخابات تو دور ہیں، اس سے پہلے ہی اپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں