مریم نواز کا ٹوئٹر صارف کو دلچسپ جواب

194

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر صارف کو دلچسپ جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ مریم نواز نے میری فلِیٹ یعنی ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اسٹوری دیکھی ہے۔

صارف کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’میری ہر چیز پر گہری نظر ہے۔‘

خیال رہے کہ مریم نواز پی ڈی ایم جلسوں کے دوران سوشل میڈیا پر خوب متحرک ہیں۔

صارفین کے ٹوئٹس پر ردعمل دینے کے ساتھ ساتھ جلسوں اور ریلیوں سے بھی لائیو ٹوئٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں