مصر کے اسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے 7 مریض ہلاک

169

مصر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مخصوص اسپتال میں ہولناک آتشزدگی سے سات افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے شمالی علاقے میں ہفتے کی صبح کورونا وائرس کے مریضو ں کے لیے مخصوص ایک اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جہاں کوروناوائرس کے مریضوں کو رکھا گیا تھا۔

آگ اس قدر ہولناک تھی کہ امدادی ٹیمیں پہنچنے تک اس نے استپال کے انتہائی نگہداشت کے پورے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اسپتال میں موجود مریضوں کو نکالا تاہم سات مریض دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں دوسرے استپال میں منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں