مقبوضہ جموں و کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف سیاسی اتحاد نے وسیع تر کامیابی حاصل کرلی، مودی مخالف اتحاد نے ضلعی انتخابات میں 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کیں۔
مقبوضہ کشمیر کے بلدیاتی انتخابات 8 مرحلوں میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی سیاسی جماعت بی جے پی نے 74 اور اپوزیشن کانگریس نے 26 سیٹیں حاصل کیں۔
مودی مخالف سیاسی اتحاد داخلی مختاری کا حامی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 اضلاع میں تقریباً 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 51 فیصد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔









