ملتان کے قریب کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

118

لاہور سے کراچی جانے والی ایک کار ملتان کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی سے لاہور جانے والی کار ملتان میں ایم فائیو پر تحصیل جلال پور پیر والا کے قریب جھانگڑا پل پر ٹرالر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت اویس بٹ، احمد اور کرن اویس کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 نے تین میتوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے، تینوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں