منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی 2021 کی پہلی تصویر مقبول

163

گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے سینئر اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی 2021 کی پہلی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں شوبز انڈسٹری کا یہ مقبول ترین جوڑا بے حد خوش نظر آرہا ہے۔

منظر صہبائی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ 2021 کی ہماری پہلی تصویر ہے۔‘

سینئر اداکار نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

منظر صہبائی کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اُنہیں سالِ نو کی مبارکباد پیش کر رہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کیا تھا اور اِس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ڈراموں اور فلموں میں سینئر اداکار کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں جبکہ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے بھی پاکستان کے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں