گزشتہ شام کچھ صارفین نے شکایت کی کہ انہیں میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سگنل کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔









