بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ اور شو ہوسٹ سیمی گریوال جنھوں نے چند روز قبل ڈچز آف سسیکس کے اوپرا وینفرے کو دیئے گئے انٹرویو کو ناقابل یقین اور مظلوم بننے کی کوشش قرار دیا تھا اب وہ میگھن مارکل (ڈچز آف سسیکس) کی ایک سہیلی نیناکی کا پرانا انٹرویو نکال کر لائی ہیں۔
اس انٹرویو میں میگھن کی بچپن کی دوست نیناکی کہہ رہی ہیں کہ میگھن مارکل پرنسس آف ڈیانا کا پارٹ ٹو بننا چاہتی ہیں، جبکہ وہ شاہی خاندان سے بہت زیادہ متاثر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے امریکی اداکارہ اوپرا وینفرے کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ہونے والی بدسلوکیوں اور رویوں کا ذکر کیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں نے شاہی خاندان سے الگ ہوکر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔









