میں نے مونچھوں کے باوجود بھی سیف سے محبت کی، کرینہ کپور

188

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ اُنہوں نے سیف علی خان کی مونچھوں کے باوجود بھی اُن سے محبت کی ہے۔

آج دُنیا بھر میں مغربی تہوار ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس دن لوگ اپنے پیاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے اُنہیں مختلف تحائف دیتے ہیں جن میں لال گلاب اور چاکلیٹس سرفہرست ہیں۔

اس مغربی تہوار کو جہاں دُنیا بھر کے لوگ منارہے ہیں تو وہیں نامور شخصیات بھی اس دن اپنے پیاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

اب اس ضمن میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر اُس وقت کی ہے جب سیف علی خان نے اپنا لُک تبدیل کرنے کے لیے مونچھیں رکھ لی تھیں۔

کرینہ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں سیف علی خان سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’ان مونچھوں کے باوجود بھی میں نے تم سے محبت کی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’تُم میرے ہمیشہ والے ویلنٹائن ہو۔‘

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ وہ دوسرے بچے کی ولادت سے کچھ پریشان تو ہیں لیکن وہ پرجوش بھی ہیں کہ گھر میں ایک چھوٹا بچہ کھیلتا کودتا نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں