نانی کے انتقال پر ماورہ کی جذباتی پوسٹ

207

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے نانی کی وفات پر دلسوز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان سے جڑی بہترین یادیں بیان کردی ہیں۔

اداکارہ نے نانی کے ہمراہ فیصل مسجد اسلام آباد میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اُن کی نانی وہ واحد انسان ہیں جن سے وہ پنجابی میں بات چیت کرتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری نانی نے ہی اپنے تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو اپنی زبان میں بات کرنا سکھایا۔

ماورہ نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ’نانی ہمیشہ کال کےاختتام پر مجھے بوسہ دینے کے بعد پوچھا کرتی تھیں کہ کیا میں نے سنا اور میں کہتی تھی ہاں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ لڈو کھیلا کرتی تھیں اورچند سال قبل تک ہمیشہ جیت جایا کرتی تھیں جب تک کہ ہم نے انہیں ہرانا شروع نہیں کیا تھا اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتی تھیں ۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں