ندا یاسر کا تنقید کرنے والے صارف کو دماغی علاج کروانے کا مشورہ

164

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو پر تنقید کرنے والے صارف کو دماغی علاج کروانے کا مفت مشورہ دے دیا۔

ندا یاسر کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے اپنے مارننگ شو میں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیو میں گھنٹیاں لگوائیں اور گھنٹیوں کوسیگمنٹس میں بجایا۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ دار اور با شعور ہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شو میں گھنٹیاں لگوا کر اور بار بار بجا کر شو کو مندر ہی بنادیا۔

ندا یاسر نے صارف کی تنقید کو نظر انداز نہ کیا اور دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں