نوجوانی کی تصویر شیئر، امیتابھ ماضی کی یادوں میں کھوگئے

167

بالی ووڈ کے شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کو انسٹاگرام پروفائل پر ماضی کی تصاویر شیئر کرنا بہت اچھا لگتا ہے اسی وجہ سے انھوں نے اپنی ایک پرانی نوجوانی کی پسندیدہ تصویر ہفتے کی شب شیئر کی۔

78 سالہ بالی ووڈ لیجنڈ نے اپنی ایک بلیک اینڈ وہائٹ عہد کی تصویر اپنے پروفائل کی زینت بنائی ہے جو کہ ان کی نو نوجوانی (سولہ یا سترہ برس کی عمر) کے دور کی ہے۔

نوجوانی کی تصویر شیئر، امیتابھ ماضی کی یادوں میں کھوگئے
انھوں نے عہد شباب کو یاد کرتے ہوئے جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے۔ ”نوجوانی کی معصومیت کو اب ماہ وسال کی پختگی، تجربے اور زندگی کی سختی اور محنت نے پیچھے چھوڑ دیا ہے”۔

انھوں نے اس پوسٹ پر مزید لکھا، ”نہ جانے کہاں گئے وہ دن”۔ انکے پرستاروں نے انکی اس تصویر اور تحریر پر اپنی پسندیدگی اور ان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے کمنٹس کیے ہیں۔

دریں اثنا امیتابھ بچن نے اپنی موجودہ پسندیدہ جگہ یعنی اسٹوڈیو (یاد رہے کہ اپنے گذشتہ پوسٹ میں انھوں نے اسٹوڈیو کو اپنی پسندیدہ جگہ قرار دیا تھا) کی بھی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے اور اسکا کیپشن جو لکھا ہے۔ وہ یہ ہے: متاثر کن جگہ ” سپتاس ور…. موسیقی” ریکارڈنگ اور لطف جو یہاں میسر ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں