کراچی (نیوز ڈیسک)نوم چومسکی نے ٹرمپ کو انسانیت کے لیے ہٹلر سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے انکار کو معروف ادیب نوم چومسکی نے انسانیت کے لیے ہٹلر سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ریپبلکن پارٹی دنیا کی سب سے بڑی کنزرویٹیو جماعت ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت کا انکار کررہی ہے۔نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ 2015 کا پیرس معاہدہ گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے کی ایک کوشش تھی جو کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی مدد سے کیا گیا تھا۔ لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو اس سے علیحدہ کرلیا، یعنی انہوں نے یہ معاہدہ نہیں کیا تھا البتہ اس کی تباہی کا سہرا ان کے سر ہے۔
نوم چومسکی نے ٹرمپ کو انسانیت کے لیے ہٹلر سے بڑا خطرہ قرار دیدیا
166









