نون لیگ کو سوات میں جلسے کی اجازت مل گئی

111

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے نون لیگ کو 13 نومبر کو سوات میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

درخواست گزار فضل الرحمٰن نونو نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر جلسے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا تھا۔

جسٹس وقار نے سیٹھ نے اپنے حکم میں کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کے جلسے کے وقت کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں تھا،آپ لوگ اپنا جلسہ کریں۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حکم دیا کہ انتظامیہ فوری طور پر جلسے کے لیے این او سی جاری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں