نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ ملازم نے کورونا ویکسین سے لے لیا

197

امریکا میں ملازم نے نوکری سے برخاست کیے جانے کا بدلہ کورونا ویکسین خراب کرکے لے لیا۔

امریکی ریاست وسکونسن کے اسپتال میں ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کورونا ویکسین کی 500 خوراکیں خراب کردیں۔

ارورہ میڈیکل سینٹر نے واقعے کی اطلاع گزشتہ دنوں دی جس میں کہا گیا کہ ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج میں رکھنے کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملازم نے اعتراف کیا کہ نوکری سے نکالے جانے پر اس نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین فریج سے نکال کر باہر رکھی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملے کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں