چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونے کی بات کو افواہ قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آٹا ملوں کو دیے گئے نوٹسز پر کارروائی رکی ہوئی ہے، معاملہ عدالت میں ہے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری حکومت کے طےکردہ نرخوں پر عوام کو آٹا فراہم کرے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونےکی بات افواہیں ہیں۔
انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ احتساب عدالتوں میں1210ریفرنس دائر کیے، جن میں صرف 2 فیصد ریفرنس تاجر برادری کے خلاف ہیں۔
چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ نیب قانون کے مطابق اپنا قومی فرض ادا کررہا ہے۔









