وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹول کا آغاز

166

وادی ہنزہ میں ونٹر فیسٹول کا آغاز ہو گیا، شہنائی، ڈھول کی تھاپ اور آتشبازی کے مظاہرے نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔

پرجوش کھلاڑیوں نے برفیلے ٹریک پر آئس ہاکی اور رسہ کشی میں خوب گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

برفیلے موسم میں سیاحتی مقام وادی ہنزہ کی رونقیں دوبالا ہو گئیں، قومی ترانے سے سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوا۔ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہنائی کی گونج اور ڈھول کی تھاپ سے سب پرجوش ہو گئے۔

آئس ہاکی میں مرد و خواتین کی 12 ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں، توازن، مہارت اور پاسنگ سے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں