واٹس ایپ ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کی ڈیڈلائن میں توسیع

208

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیصلہ ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق صارفین کے خدشات اور متبادل ایپس ’ٹیلی گرام ‘ اور ’سگنل‘ پر صارفین کے تیزی سے منتقل ہونے کے بعد کیا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی کے لیے صارفین سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں