لاہور(وقائع نگار خصوصی،آ ن لائن ) رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اور تحقیق کی مدد لی جائے گی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ شہادتیں جمع کرنے کیلئے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا،پوری کوشش ہو گی کہ عیدیں اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو مستند شہادتیں اکٹھی کرنے، دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے۔اس میں دانستہ کوشش نہیں ہوتی، ہم مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تصادم نہیں ہوگا، مدد لینگے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
132









