وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ

104

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات میں عمران خان نے اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر رکاوٹیں نہ لگائی جائیں، اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دی جائے۔

عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج دینے کے حوالے سے کابینہ کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں