وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں انڈوں کی قیمت کی تفصیلات جاری کردیں، ایک ماہ کے دوران انڈے 40 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئٹہ میں سب سے مہنگا ہے، جہاں انڈوں کی قیمت 220 روپے فی درجن ہے، ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں انڈے 25 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 3 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کو کوئٹہ میں انڈا 195 روپے فی درجن تھا۔
پشاور میں انڈے 210 روپے فی درجن تک پہنچ گئے، ایک ہفتے کے دوران پشاور میں انڈے کی فی درجن قیمت میں20 روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن تک پہنچ گئی، راولپنڈی اسلام آباد میں ایک ہفتے کےدوران انڈے کی فی درجن قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔
سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، لاڑکانہ، سکھر، بنوں، خصدار میں انڈے 200 روپےفی درجن تک پہنچ گئے، ایک ہفتے کے دوران سیالکوٹ، خصدار میں 20 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کراچی اور گوجرانوالہ میں ایک ہفتے کے دوران انڈے کی فی درجن قیمت 195روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں انڈے 190 روپے فی درجن ہوگئے، لاہور، بہالپور میں انڈے کی فی درجن قیمت 188 روپے تک پہنچ گئی ہے۔









