بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے یونیورسٹی کے ایڈمٹ کارڈ پر ولدیت کے خانے میں عمران ہاشمی اور سنی لیون لکھ ڈالا، جس پر عمران ہاشمی نے طالب علم کو دلچسپ جواب دے دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو وہ فوراً وائرل ہوگیا۔
وائرل ایڈمٹ کارڈ پر اپنا نام دیکھ کر عمران ہاشمی بھی خاموش نہیں رہ سکے اور ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔
عمران ہاشمی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایڈمٹ کارڈ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ میں قسم کھاتا ہوں، یہ میرا بچہ نہیں ہے‘۔









