ویلنٹائن ڈے پر اہلیہ کیساتھ بائیک کی سیر کرنا ویویک اوبروئے کو مہنگا پڑگیا

187

بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبروئے کے خلاف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بغیر ماسک اور ہیلمٹ لگائے اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل چلانے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ویویک اوبروئے نے ویلنٹائن ڈے پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ ماسک اور ہیلمٹ پہنے بغیر ممبئی کی سڑکوں پر موٹر بائیک چلارہے تھے۔

بالی ووڈ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹاگرام صارفین نے اُن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویویک اوبروئے نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی عوام کو غلط پیغام دیا ہے لہٰذا ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ویویک اوبرائے کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی درج کی گئی ہے اور اُس کے ساتھ ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کہ وجہ سے مقامی پولیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں