ٹرمپ کے قتل کی سازش ناکام زہر سے بھرا پیکٹ پکڑا گیا

191

واشنگٹن(جنگ نیوز )وائٹ ہاوس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے زہر سے بھرے پیکٹ کی بروقت نشاندہی کرکے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم مقام اور شخص کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک مشکوک پیکٹ کو قبضے میں لیا ہے جس میں ‘ریسین’ نامی زہر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نے ’’سی این این‘‘ کو مزید بتایا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس زہریلے مواد ’’ریسین‘‘ سے بھرے پیکٹ سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔

پیکٹ کے لیب ٹیسٹ سے بھی زہریلے مادے ریسین کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں