کراچی (سید محمد عسکری) سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے قائم تلاش کمیٹی نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 9؍ امیدواروں سے 3 پراتفاق کرلیا ہے منگل کوتلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تعلیمی امور کا تجربہ رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔ اجلاس میں جن 9؍ امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے بلایا گیا ان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری، ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ، ڈاکٹر ضغیر احمد شیخ، ڈاکٹر منظور حسین سومرو، ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر رزاق مہر، ڈاکٹر قمر الدین چاچڑ، ڈاکٹر محمد صفر میر جت اور ڈاکٹر جان محمد ابراہیم کیریو شامل تھے۔ تلاش کمیٹی نےڈاکٹر فتح محمد مری کو اول، ڈاکٹر محمد صفر میر جتکو دوئم اورڈاکٹر عنایت اللہ راجپر کو
سوئم قرار دیا۔ یہ تینوں نام وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس بھیجے جائیں گے وزیر اعلیٰ سندھ ان تین امیدواروں کے انٹرویو کرکے ایک نامکا انتخاب کر کے اسے وائس چانسلر مقرر کردیں گے۔ اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے ایڈشنل چیٖف سکریٹری علم الدین بلو نے آئندہ ہفتے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے لیے موصول ہونی والی درخواستوں کیاسکروٹنیکے لیےاجلاس بلانے کی ہدایت کی۔علم الدین بلو نے تلاش کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی خالی اسامیوں پر بروقت تقرری کو یقینی بنایا جائے۔









