ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیہ 3 منٹ بڑھانے پر غور

144

چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے خالقین ویڈیو کا دورانیہ تین گنا بڑھا کر اسے تین منٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس وقت ٹک ٹک پر 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ سے زائد کی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ویڈیو کا دورنیہ بڑھانے پر غور ویڈیو سے رقم کمانے یعنی مونیٹائزیشن کی جانب ایک قدم بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل فیس بک نے ویڈیو کا دورانیہ بڑھایا اور اسے مونیٹائزیشن کا اہل بنایا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ ٹک ٹاک کے بعض یوزر کو پہلے ہی اس آپشن کی رسائی دی جاچکی ہے۔

سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹِک ٹاک ویڈیو میں وقت کی قلت سے لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بہتر اور مؤثر بناتے ہیں اور دورانیہ بڑھانے سے اس کا یہ پہلو کمزور ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں