اسلام آباد(پی پی آ ئی)معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ حنا بٹ کے استعفے کی خبر کیا آئی محترمہ کا تراہ ہی نکل گیا،ابھی تک 25 بیان دے چکی ہیں یہ بتانے کو کہ نہیں نہیں نہیں میں نے استعفیٰ نہیں دیا،صرف حنا صاحبہ ہی نہیں ان کا اسپاٹ بوائے بھی وضاحتیں دیتا پھر رہا ہے،کل تک استعفے کی دھمکیاں اور اب سانس لئے بغیر تردید ،چوروں کو پڑ گئے مور۔ شہباز گل نے اپنے بیانمیں کہاہے کہ خواجہ آصف اپنی لیڈر شپ کے نقش قدم پر چلتے رہے‘اقامہ ہو یا جعلی ٹی ٹی ساری کہانی جانی پہچانی ہے، گرونوازنے جعلی قطری خط استعمال کیا،چیلے خواجہ آصف نے جعلی لبنانی مالک سے تنخواہ کا معاہدہ پیش کیا۔ایک اور بیان میں شہباز گل نے کہاکہ کیلبری کوئین کوان کے گھروالے سجاد اعوان (جیٹھ جی)سنجیدہ نہیں لیتے،پی ڈی ایم جماعتیں کیوں لیں گی ؟،نہایت زعم سے اسپیکر کے سامنے کہنے بھیجا تھا یہ پڑے تمہارے استعفے،اب سپیکر کے سامنے یہ پڑا ہے مریم کا حکم‘ جن کی ورکرز نہیں مانتے سنبھالے نہیں جاتے وہ خان کا مقابلہ کرینگے۔
پہلے استعفے کی دھمکیاں‘اب تردید‘چوروں کو پڑگئے مور‘ شہبازگل
159









