فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے سابقہ اداکارہ نور بخاری کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
حمیمہ ملک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں سے ایک اسٹوری میں اُنہوں نے نور بخاری کی تصویر شیئر کی۔
مذکورہ تصویر میں نور بخاری نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہیں اور وہ اللّہ تعالیٰ سے دُعا منگتی دکھائی دے رہی ہیں۔
حمیمہ ملک نے نور بخاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری نور ہمیشہ خوش رہو۔‘
دوسری جانب نور بخاری نے حمیمہ ملک کی محبت کا جواب دیتے ہوئے اُن کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
نور بخاری نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں تین دل والے ایموجیز بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔









