پیپلز پارٹی کے ریجیکٹڈ لیڈر نے 27 دسمبر کے جلسے کا اعلان کیا ، خرم شیر زمان

164

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیںکہ ایک طرف کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، دکانیں بند کرائی جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے ایک ریجیکٹڈ لیڈر نے 27 تاریخ کو لاڑکانہ میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ جلسے کے خلاف قرارداد رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کروائی، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

خرم شیر زمان کاکہنا تھاکہ محترمہ کے بعد اس جماعت کا رخ ملک دشمنی کی طرف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا وائرس کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن کل پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان کیا ہے،جو نالائق اعلیٰ ہاتھ جوڑتے تھے وہ آج بھاگ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں نے ملک میں کورونا پھلایا ہے ملک میں اسپتال بھر چکے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ میں جلسہ ضرور کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت پوری دنیا میں ہے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں