پی ٹی آئی دور حکومت میں ہر ادارہ تباہ ہو چکا ہے، اسفندیار ولی

110

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے جبکہ محکمہ ریلوے کے رپورٹ انکشافات انتہائی ہولناک ہیں۔ ڈھائی سالوں میں 427حادثات کے ذمہ دار کون ہیں؟ کیا تبدیلی سرکار جواب دے سکتی ہے؟ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے حادثات پر مغرب کی مثالیں دینے والا عمران خان کہیں غائب ہوچکا ہے۔موجودہ حکومت میں اسٹیل ملز، پی آئی اے تباہ، ملازمین کو مزید کم کردیا گیا جو غریب خاندانوں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔گذشتہ ڈھائی سال میں کوئی میگا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، حکومت کو اب مزید چھپنے کا راستہ نظر نہیں آرہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں