اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا 24 دسمبر کو بہاولپور میں ریلی نکالنے کا مجوزہ شیڈول سامنے آیا ہے، بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو مردان اور 2 جنوری کو سرگودھا میں پی ڈی ایم ریلی نکالے گی۔
ایسا پاکستان تشکیل دیں گے جہاں آئین کی حرمت مقدم ہو، پی ڈی ایم کا اعلان لاہور
مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 4 جنوری کو مالاکنڈ اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں بھی ریلی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں 12 جنوری اور 16 جنوری کو تھر پارکر میں ریلی نکالی جائے گی۔
عوام آج سے ہی لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں، مولانا فضل الرحمان
جس کے بعد 19 جنوری کو فیصل آباد اور 23 جنوری کو خضدار میں ریلی نکلے گی۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 31 جنوری سے قبل 26 جنوری کو ژوب میں ریلی ہوگی۔









